حق کیوں مانگا؟ بھتیجے نے دو پھوپھیوں کو قتل کردیا

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر دو خواتین کو بھتیجے نے گولیاں مار کر قتل کردیا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں دو بہنوں نے وراثتی جائیداد میں اپنا حصہ مانگا جس پر ان کا بھتیجا شدید طیش میں آکر دونوں پہ فائرنگ کردی،جس سے دونوں بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کی موجودگی میں ریسکیو 1122 نے 55 سالہ شہلا بی بی اور 58 سالہ زہرہ کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجر خان منتقل کردیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔