لندن:، یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔
یورپی کمیشن کے مطابق یورپی یونین اور پاکستان جوائنٹ کمیشن میں مشاورت جاری ہے، موجودہ جائزے میں انفرادی طور پاکستان پر بات نہیں ہوئی۔
یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس کی نئی شرائط پر بات ہوئی ہے اور نئی شرائط میں 6 نئے کنونشن شامل کیے گیے ہیں۔
یورپی کمیشن کے مطابق نئے کنونشن میں معذور افراد کے حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور ماحولیات کا تحفظ شامل ہے۔
خیال رہے کہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی پر دی جانے والی مراعات جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری دی تھی جس میں پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس سٹیٹس پر نظرثانی کرنے کا کہا گیا تھا۔