پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ

مردان: پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  پاک فضائیہ کا ایک چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ نوشہرہ کے علاقے گنڈیری میں تربیتی جہاز گر گیا، تربیتی جہاز میں ایک پائلٹ سوار تھا۔