معروف سینئر اداکار نیر اعجاز نے ایک پروگرام میں اپنے ڈرامے کے کردار اور اداکار شاہ رخ خان کی فلم کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے شو میں نیر اعجاز نے بتایا کہ پہلے میرا سپر ہٹ ڈرامہ 'دشت' نشر ہوا تھا جس میں میرے کردار کا نام شہک تھا، اس بچے نے باپ کو اپنی ماں کو قتل کرتے دیکھا تھا جس کے بعد وہ خوفزدہ ہوتا ہے۔
نیر اعجاز نے بتایا کہ میرا کردار بچپن اور جوانی میں بات کرتے ہوئے ہکلاتا تھا، یہ میں پہلی بار لے کر آیا تھا، اس کے بعد شاہ رخ خان نے یہ انداز اپنایا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ڈر میں جوہی چاولہ کے کردار 'کرن' کو ہکلاتے ہوئے پکارا تھا جو ان کا ڈائیلاگ کافی مشہور بھی ہوا تھا۔