معروف ٹک ٹاکر اور مختلف تنازعات کا شکار رہنے والی حریم شاہ شوہر کے پہلے سے شادی شدہ اور پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہونے کے دعوے سےمکر گئیں۔
حریم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران شوہر کےپہلے سے شادی شدہ ہونے سے متعلق دعویٰ کے بارے میں کہا کہ 'وہ تو میں نے مذاق میں کہا تھا '۔
چند ماہ قبل حریم شاہ نے شوہر کا نام بتا ئے بغیر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے۔ تاہم اب حریم شاہ شوہر کے رکن سندھ اسمبلی ہونے سمیت شادی شدہ ہونے کے دعوے سے پھر گئیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حریم شاہ نے اب نیا دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر ان سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے اور ان کا نام بلال شاہ ہے۔
حریم شاہ کا دعویٰ ہے کہ بلال شاہ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔