امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر پشاور سے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو پشاور سے گرفتار کرلیا۔

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی شکایت پرایف آئی اے نے پشاور میں کارروائی کر کے امریکا میں بچی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 ملزم پر امریکی ریاست ورجینیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے بچی کوہراساں کرنیکا الزام ہے۔

، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی سیل نے ملزم کو حیات آباد سے گرفتارکیا۔

متاثرہ بچی کے والدین نے ملزم کی جانب سے ہراساں کرنیکیحوالے سے امریکی پولیس کو شکایت درج کرائی تھی، جس کی تحقیقات ہونے کے بعد پولیس نے ایف آئی اے کو یہ کیس بھیجا، جنہوں نے ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اقبال جرم کرلیا، ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری کیا گیا کہ آیا ملزم کو ایف بی آئی کے حوالے کیا جائے گا یا نہیں۔