نئی دہلی:مودی سرکار نے مسلم دشمنی میں تمام حدیں پار کردیں، ریاست آسام میں بنگالی مسلمانوں کے آٹھ سو گھروں کو مسمار کردیا گیا۔ مزاحمت پر 2 شہری جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس سوچ کی حامی بھارتی فوج نے ریاست آسام میں ظلم کے پہاڑ توڑتے ہوئے مسلم دشمنی کی انتہا کردی۔
ریاست آسام میں دہائیوں سے رہائش پزیر بنگالی غیر ملکی قرار پائے جس کے بعد بھارتی فورسز نے 800 گھروں پر بلڈوزر چلا دیے جبکہ اپنے گھروں کو مسمار ہوتے دیکھ کر ایک لاٹھی بردار شخص نے مزاحمت کی تو ظالم بھارتی فوجیوں نے براہ راست گولی ماردی۔ جبکہ واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
بھارتی فورسز کی کارروائی کی کوریج کرنے والا صحافی بھی انتہا پسند نکلا اورمسلمان شخص کی لاش پر اچھل کود کرتا رہا اور بھارتی فوجی خاموش تماشائی بنے رہے۔
خیال رہے کہ مودی سرکار نے آسام اور دیگر مشرقی ریاستوں میں لاکھوں مسلمانوں کی شہرت منسوخ کرکے انہیں بے دخل کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔