پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینیئراداکار طلعت اقبال امریکا میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق اداکار طلعت اقبال عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں زیر علاج تھے،ان کے فیملی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ کئی دنوں سے بے ہوشی کے حالت میں وینٹی لیٹر پر تھے۔
سینیئر اداکار کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی ہے،جن کا بتانا ہے کہ اداکار کا انتقال امریکا میں ہوا۔
اس حوالے سے طلعت اقبال کی بیٹی صومی حسین نے میڈیا کو بتایا کہ چھوٹی بہن کا دو ہفتے قبل انتقال ہوا تھا، چھوٹی بہن کے انتقال کے بعد والد صاحب کی بھی طبیعت خراب ہوگئی، والد 10 دن سےزیرعلاج تھے۔
خیال رہے کہ طلعت اقبال طویل عرصے سے ٹیکساس میں مقیم تھے جبکہ طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے اور فلموں میں بھی کام کیا۔