امریکن بچی کوہراساں کرنے پر پشاور کے نوجوان کاریمانڈ 

پشاور: جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق احمد نے بچی ہراساں کیس میں گرفتار ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم پرالزام ہے کہ اس نے امریکہ میں بچی کو ہراسا ں کیاتھا، جس پر امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی شکایت پر ایف آئی اے ، خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پشاورسے گرفتار کرلیاتھا، گزشتہ روز ملزم کوجوڈیشل مجسٹریٹ فاروق احمد کی عدالت میںپیش کیاگیا، اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ ملزم پرالزام ہے کہ اس نے امریکہ میں سوشل میڈیاکے ذریعے بچی کو ہراساں کیاہے ، ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے، لہذا ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیاجائے جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو دورزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیا، واضح رہے کہ ملزم کو گزشتہ روز امریکی ریاست ورجینیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے بچی کوہراساں کرنےکا الزام میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی چائلڈ پورنو گرافی سیل نے ملزم کو حیات آباد سے گرفتارکیاتھا۔