کورونا مزید 42 جانیں لے گیا

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 42افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44ہزار 712ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1780افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 42افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔  جب کہ مثبت کیسز کی شرح3.98 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 4199مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔