نائب ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ انتقال کر گئیں 

 کابل:نائب ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماں کے بغیر زندگی مشکل ہو جاتی ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔