عالیہ اور رنبیر ایک ہورہے ہیں ؟

بالی وڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی کے حوالے سے چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں اور قریبی ذرائع بتارہے ہیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔

گردش کرتی افواہوں نے اس وقت لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائی جب گزشتہ روز رنبیر اور عالیہ کو ایک ساتھ بھارت کے خوبصورت شہر جودھپور میں دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر مبینہ طور پر شادی کے وینیو کے انتخاب کیلئے جودھپور آئے تھے جس دوران میڈیا نے ان کی تصاویر لیں۔

تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور گزشتہ چند سالوں سے ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہیں اور جلد شادی کے بندھن میں بھی بندھنے والے ہیں تاہم میڈیا کے پوچھنے پر ہر بار عالیہ شادی کی تاریخ والے سوال کو نظرانداز کردیتی ہیں۔