مالک مکان کی زیادتی، یتیم لڑکی حاملہ ہوگئی

ساہیوال: تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں مالک مکان نے کم عمری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی سے زیادتی کی۔

پولیس حکام کے مطابق ساہیوال کے تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں مالک مکان نے یتیم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، جب کہ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی مالک مکان کے گھر نوکری بھی کرتی تھی، مالک مکان نے کم عمری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر کے لئے بیان میں بتایا کہ مالک مکان نے اسے ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، اور دھمکانے کے لئے برہنہ تصاویر بھی بنائی،  اس دوران  لڑکی 7 ماہ کی حاملہ ہوگئی۔

پولیس نے  بتایا کہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں تھانہ فرید ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، جب کہ ملزم اپنے گھر سے فرار ہوکر روپوش ہوگیا ہے، تاہم اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔