پولیس کانسٹیبل  گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

 پشاور: تھانہ بھانہ ماڑی مےں تعےنات چارسدہ کا رہائشی پولیس کانسٹیبل  چہلم امام ڈےوٹی کےلئے آنے کے دوران گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا 

پولیس  کے مطابق گزشتہ روز چارسدہ کا رہائشی فیاض  جو تھانہ ماڑی تعینات  تھا اس کی ڈیوٹی چہلم امام کے سلسلے میں تھانہ گلفت حسین شہید   ( ہشتنگری ) کے علاقے میں  لگائی گئی تھی گزشتہ روز وہ اپنی  موٹر ساءیکل  پر ڈیوٹی کےلئے جارہاتھاکہ اس دوران تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے  نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا مجروح کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تو ڑگیا دوسری جانب ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا پولیس  نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش اور ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔