پشاور: نواحی علا قے بڈ ھ بیر جا نے خو ڑ کے قریب نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل ملازم کوتشدد کانشانہ بناکر قتلکردیا اورنعش ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق حسین شاہ ولد مسکین شاہ سکنہ کگہ ولہ نے رپو رٹ درج کرائی کہ اسکا والد محکمہ پا کستان ٹیلی کمیو نیکشن لیمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)میں بطور لا ئن مین تھا صبح کوڈیو ٹی کیلئے گھر سے نکلا اور رات گئے تک واپس نہیں آیا جبکہ اگلی صبح اسکی نعش جانے خو ڑ سے بر آمد ہو ئی پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی ۔
دریں اثناءتھانہ چمکنی کے علاقے جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فلائنگ کوچ ڈرائےور کوقتل کردیا۔
پولیس کے مطابق محمد شریف سکنہ کوہاٹ نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بھائی شیر ین خان فلا ئنگ کو چ ڈرائیور ہے اسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔
ادھرنیو سٹی ہوم جی ٹی روڈ کے قریب تیز رفتارکارکی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہ ہوسکی ۔پولےس کے مطابق ڈرائےور موقع سے فرا رہو گیا ۔