دبئی پلٹ جیولر نے بیوی  کی ناراضگی پر خود کشی کر لی 

پشاور : نواحی علاقے خزانہ بخشی پل  میں بیوی  کی ناراضگی پر دلبرداشتہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا متوفی حال ہی مےں دوبئی سے آیاتھا پولیس نے رپورٹ تفتیش  شروع کردی
پولیس کے مطابق عثما ن ولد اطلس خان سکنہ رشید گڑ ھی حال نیوگڑ ھی بخشی پل نے گھر میں بجلی کی تا ر سے خو د کو لٹکا کر خو دکشی کر لی ہے۔
متو فی جیولر تھا اور چندسا ل قبل دوبئی گیاجہاں اس نے سندھ کی رہائشی لڑکی کےساتھ شادی کی تھی جو گزشتہ رو ناراض ہوکر واپس چلی گئی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔
پولیس نے شواہد اور متو فی کے رشتہ دارو ں کے بیانات اورمو بائل فون سمیت دیگر شواہد اکھٹے کر کے تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔