کراچی: وزیر خزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا اعلان کردیاہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے اس بات کا اعلان انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس میں بزنس مین گروپ کے سربراہ زبیرموتی والا سے ملاقات کے دوران کیا۔
کراچی چیمبر کے وفد کی جانب سے وزیر خزانہ کو ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر کے سی سی آئی کے وفد نے ٹیکس سے متعلق غیر موثر پالیسیوں میں ترمیم کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد نے ٹیکس قوانین (تیسری ترمیم) آرڈیننس 2021 کے نفاذ پرتحفظات کا اظہار کیا کیونکہ ان قوانین کا نفاذ بھی سب سے پہلے کراچی سے کیا جائے گا۔