متحدہ عرب امارات میں دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی ایونٹ دبئی ایکسپو 2020 کا ایک سال کی تاخیر سے بالآخر رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ مشرق وسطیٰ کی پہلی ایسی عالمی نمائش ہے جس میں 190 سے زائد ممالک شریک ہورہے ہیں۔
عالمی نمائش دبئی ایکسپو یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 یعنی 6 ماہ تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران ایونٹ میں پوری دنیا سے لاکھوں وزیٹرز کی آمد متوقع ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان پویلین بھی دبئی ایکسپو 2020 کا حصہ ہے۔ اس نمائش کے انعقاد میں 6.8 ارب ڈالر کے اخراجات آرہے ہیں۔
ایونٹ میں شامل ہونے والے افراد کیلئے ماسک کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر افراد کے لیے ویکسینیٹڈ ہونا اور کورونا ٹیسٹ منفی ہونا لازمی ہے۔