اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 9 فیصد اضافہ ہوا جو اگست میں 8.4 فیصد رہا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ستمبر میں شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد اور دیہات میں 2.29 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد شہروں میں مہنگائی کی شرح 9.13 فیصد اور دیہات میں 8.77 فیصد رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ستمبر میں شہروں میں چکن 42.4 فیصد، پیاز 32.49 فیصد، دال مسور 15.7 اور انڈے 14.6 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ ایک ماہ میں آٹا 9.69 فیصد اور گندم 7.31 فیصد مہنگی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق دالیں 5.98، سرسوں کا تیل 4.56، سبزیاں 3.9، کوکنگ آئل 3.64 ،چینی 3.04،چائے 2.78، مٹن 2، بجلی 11.40 اور ایل پی جی 7.22 فیصد مہنگی ہوئی۔
اس کےعلاوہ تین ماہ میں گھی 38.2 فیصد اور کوکنگ آئل 34.2 مہنگا ہوا۔