لندن: برطانیہ میں پٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج میدان میں آگئی،آرمی ٹینکر ڈرائیورز پیر سے تعینات کیے جائیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرک ڈرائیورز کی کمی سے برطانیہ میں پٹرول کی سپلائی متاثر ہو گئی ۔
لندن میں پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، برطانیہ میں پٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج میدان میں آگئی ، آرمی ٹینکر ڈرائیورز پیر سے تعینات کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق آرمی ٹینکر ڈرائیور پٹرول اسٹیشن تک پٹرول پہنچائیں گے۔
برطانیہ میں لاری ڈرائیورز کی شدید کمی کے باعث پٹرول کی ترسیل چیلنج بن چکی ہے اور عوام کئی روز سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔