ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات میں ریسکیو ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات پولیس کے ریسکیو ادارے کا ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا،ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹس جب کہ ایک ڈاکٹر و ایک نرس موجود تھے۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں چاروں افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت پائلٹ ٹرینر خمیس سعید الہولی، لیفٹیننٹ پائلٹ ناصر محمد الراشدی، ڈاکٹر شاہد فاروق غلام اور نرس جوئیل کیوئی سکارا کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے تاہم حادثے کی وجہ اور مقام سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔