اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دنیا بھر میں کورونا کی بندشوں کو مہنگائی کی وجہ قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ساری دنیا میں کورونا کی بندشیں مہنگائی کا سبب بن گئی ہیں، امریکا میں مہنگائی کی شرح 30 سال کی بلند ترین سطح پر ہے اور یورپ میں مہنگائی کی شرح 13سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ 2021 میں بننے والی موٹرویز اور سڑکیں 2013 سے بھی سستی بنی ہیں جب کہ 2013 کی مہنگائی موٹرویز اور سڑکیں (ن) لیگ کے کارناموں کی وجہ سے ہیں۔