فرانسیسی کیتھولک چرچ میں 3200 پادری اور ارکان بچوں سے زیادتی میں ملوث نکلے۔
چرچ میں بچوں سے زیادتی کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سال 1950 سے اب تک بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث ہزاروں افراد فرانسیسی کیتھولک چرچ میں ہی کام کرتے تھے اور کم از کم 2900 سو سے 3200 پادری اور دیگر ارکان بچوں سے زیادتی میں ملوث تھے۔
فرانسیسی کیتھولک چرچ میں بچوں سے زیادتی کی تحقیقات کیلئے 2018 میں آزاد کمیشن بنایا گیا تھا۔
کمیشن کی یہ رپورٹ 2500 صفحات پر مشتمل ہے جو منگل کو جاری کی جائے گی۔