شمالی وزیرستان میں  چوکی پر حملہ، ایک جوان شہید  

 راولپنڈی: دہشت گردوں نے علاقہ گھریوم میں سیکورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کا 30 سالہ جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، جس پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج ایک جوان 30 سالہ سپاہی عامر اقبال شہید ہوگیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقہ گھریوم میں سیکورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا، علاقے سے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔