ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید27  افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں  کورونا وائرس سے  مزید 27  افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 893 ہوگئی، ایک ہزار 490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

 پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 51 ہزار 348 ہوگئی۔

  پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 4 لاکھ 33 ہزار 286، سندھ میں 4 لاکھ 60 ہزار 111، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 671، بلوچستان میں 32 ہزار 981، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 332، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 733 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 234 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار 145 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 415 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 77 ہزار 249 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 407 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 893 ہوگئی۔ 

پنجاب میں 12 ہزار 685، سندھ میں 7 ہزار 427، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 580، اسلام آباد میں 928، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔