کراچی : معروف کامیڈین عمرشریف کے بیٹے جواد شریف کا کہنا ہے کہ عبداللہ شاہ غازی مزارکے احاطہ میں والد کی قبر کیلئے جگہ کا تعین کرلیا گیا ہے ، نماز جنازہ کے مقام اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق عمرشریف کے بیٹے جواد شریف نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہنا ہےکہ عبداللہ شاہ غازی مزارکےاحاطہ میں قبرکیلئےجگہ کاتعین کیاگیاہے، والد کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں کی جائے گی۔
جواد شریف کا کہنا تھا کہ والدکی میت کراچی پہنچنے پر نماز جنازہ کے مقام اور وقت کا اعلان کیا جائے گا، صوبائی،وفاقی حکومت،جرمنی میں پاکستانی قونصلیٹ کے تعاون کےمشکور ہیں۔
عمرشریف کے بیٹے نے مزید کہا کہ پرسوں تک والد عمرشریف کی میت کراچی پہنچنےکاامکان ہے، عمر شریف کی میت پاکستان پہنچنے پر نمازجنازہ مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔
خیال رہے کامیڈی کنگ عمرشریف کی نماز جنازہ آج جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں اداکی جائےگی، نمازجنازہ علامہ اشرف قادری پڑھائیں گے،، جس میں عمرشریف کےمداح اور پاکستانی حکام بھی شرکت کریں گے۔