نیویارک: طب کانوبل ایوارڈ دوامریکی سائنس دانوں کودینے کااعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق امریکی سائنسدانوں ڈیوڈ جولیس اور ایرڈم پوٹا پوشیم کو انسانی جسم میں درجہ حرارت سے متعلق اعصابی نظام پرتحقیقات کرنے پرنوبل انعام دیا گیا۔جبکہ نوبل انعام برائے امن اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دیا گیا تھا۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کوایوارڈ بھوک سے نمٹنے کی کوششوں پردیا گیا۔گزشتہ سال امن کے نوبل امن انعام کے لیے مجموعی طور پر 318 نامزدگیاں شامل تھیں۔
دیگرناموں میں بلیک لائیو میٹر مومنٹ، کمیٹی تو پروٹیکٹ جرنالسٹس، رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
سویڈن کی کم سن لڑکی گریتا تونبرگ کو بھی امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔