وفاقی کابینہ نے موسم سرما کے لیے بجلی پیکج کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت نومبر اور فروری کے درمیان بجلی کے زیادہ استعمال پر رعایتی ٹیرف دیا جائےگا۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے سیزنل پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
حماد اظہرکے مطابق یکم نومبر سے 28 فروری تک گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ استعمال ہونے والی بجلی پانچ سے سات روپے فی یونٹ تک سستی پڑے گی۔
وزیر توانائی کے مطابق پیکج کے چار مہینوں کے دوران ہر ماہ جتنی بجلی گزشتہ سال کے اسی مہینے سے زیادہ استعمال ہوگی، اس زائد بجلی پر پانچ سے سات روپے فی یونٹ رعایت ملے گی ،پیکج کا اطلاق بجلی کے گھریلو اور کمرشل صارفین پر ہوگا ۔