اسلام آبا د اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد میں اضافہ 

اسلام آباد:وفاقی دار الحکومت اسلام آباد اور خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ڈینگی کے 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد 1724 ہوگئی۔

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26، مردان 17، صوابی 5 اور ضلع خیبر میں 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعدپشاور میں مجموعی طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد 384 ہوگئی جبکہ  اسلام آباد میں مزید 44 افراد میں ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 571 ہوگئی۔

 اسی طرح ملتان کے نشتر ہسپتال میں 10،پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 9 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں۔

ادھر محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں  27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی  #/s#