پاکستان کا تجارتی خسارہ 100فیصد سے بڑھ گیا

 اسلام آباد:رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 100فیصد سے بڑھ گیا۔

ادارہ شماریات نے پہلی سہ ماہی میں بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔ برآمدات 27.32فیصد اضافے سے 6ارب 96کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔ گذشتہ سال 5ارب 47کروڑ ڈالر کی برآمدات تھیں۔

درآمدات 65.08فیصد اضافے سے18ارب 63کروڑ ڈالر رہیں۔ گذشتہ سال درآمدات 11ارب 28کروڑ ڈالر تھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق تجارتی خسارہ 11 ارب 66کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

 گذشتہ سال کے 5.81ارب ڈالر کے مقابلے خسارہ 100.62بڑھ گیا۔اگست کے مقابلے ستمبر میں برآمدات میں 26.13فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر 2021میں برآمدات کا حجم 2ارب 38کروڑ ڈالر تھا۔

ستمبر 2020میں برآمدات کا حجم ایک ارب 88کروڑ ڈالر تھا۔ اگست کے مقابلے ستمبر میں درآمدات میں 50.78فیصد اضافہ ہوا۔

ستمبر 2021میں درآمدات کا حجم 6ارب 47کروڑ ڈالر تھا۔ ستمبر 2020 میں درآمدات کا حجم 4ارب 29 کروڑ ڈالر تھا۔