عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری 

لاہور: لاہور کی سیشن عدالت نے سائبر کرائم کے مقدمے میں معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔


اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ ثنا کو اشہاری قرار دینے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے جاری کیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ عائشہ ثنا کی گرفتاری تک ان کے وارنٹ گرفتاری مو ثررہیں گے۔ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای)اپنے رجسٹر میں وارنٹ گرفتاری کا اندراج کرے۔سیشن

 کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ عائشہ ثنا 30 دن کی حتمی مہلت کے باوجود بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔