تیونس سٹی: تیونس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرگیا جس کے نتیجے 3ا ہلکارہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے شہر غبیس میں معمول کی مشق پر مامور فوجی ہیلی کاپٹر دوران پرواز خرابی پیدا ہونے کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔
حادثے کی جگہ پر امدادی اور ٹیکنیکل ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں موجود تینوں اہلکاروں کے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔
تاحال ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔