کراچی: اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
فلک شبیر نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں کو ربیع الاول اور جمعہ کی مبارکباد دی۔
فلک شبیر نے لکھا اللہ پاک نے اس بابرکت مہینے کے بابرکت دن اپنی رحمت سے نوازا ہے شکر الحمداللہ۔ مجھے اپنی بیٹی کے دنیا میں آنے کی خوشخبری آپ سب کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔
فلک شبیر اور سارہ خان نے اپنی ننھی پری کا نام عالیانہ فلک رکھا ہے۔ فلک نے پوسٹ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں پیار اور دعاؤں سے نوازا۔
اس خوبصورت پیغام کے ساتھ فلک شبیر نے اپنی ننھی گڑیا کے ہاتھ کی تصویر بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔