پشاور: ایف آئی اے نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ایک لاکھ غیرملکی کرنسی برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ریاض خان کے مطابق ملزم غیرملکی کرنسی یواے ای سمگل کررہاتھا، ملزم نے تفتیش کے دران دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے۔
، ایف آئی اے نے دیگرملزمان کوبھی گرفتارکر لیا، دیگرملزمان سے ایک لاکھ 63ہزار500سعودی ریال برآمد ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 3دنوں کے دوران 13کرنسی سمگلروں کوگرفتارکیاجاچکاہے، کرنسی اسمگلروں سے3لاکھ 50ہزار سعودی ریال برآمد کیے گئے، تمام ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی۔