کورونا وبا، مزید 29 افراد جاں بحق،

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید29افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار  557 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 955 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 29 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 2644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔