ابوجا: افریقی ملک نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پرہجوم بازار میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی سورش زدہ ریاست سوکوٹو میں نامعلوم کار سوار مسلح افراد نے ایک مارکیٹ پر اس وقت حملہ کردیا جب وہاں خریداری کے لیے سینکڑوں لوگ موجود تھے۔
حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ میں 20 افراد اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔حملہ آور کارروائی کے بعد اطمینان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبیہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تاحال کس گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں طالبات کے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں جن میں بوکوحرام سمیت مختلف گینگ ملوث ہوتے ہیں۔