کورونا وبا، مزید 19 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد 

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 40 ہزار  584 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 767 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 19افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.88 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 2540 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے