ممبئی:بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان نے ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پر ہونے والی پارٹی میں ممنوعہ نشہ آور اشیاء لے جانے اور پینے کا اعتراف کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ پر تلاشی کے دوران تفتیشی افسر نے آریان خان اور ارباز مرچنٹ سے سوال کیا کہ کیا ان کے پاس کوئی نشہ آور چیز ہے؟
سوال کے جواب میں ارباز مرچنٹ نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس چرس ہے جو انھوں نے جوتوں میں چھپائی ہوئی ہے۔
بعد ازاں ارباز مرچنٹ کی جانب سے زپ لاک بیگ نکالا گیا جس سے 6 گرام چرس برآمد ہوئی منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے موبائل کی چیٹ کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا۔