این اے آر سی سے کروڑوں کے ہائبرڈ لہسن کی چوری کا انکشاف

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی کے اجلاس میں 13 کروڑ روپے مالیت کے ہائبرڈ لہسن کی چوری کی گونج سنائی دی۔

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی راؤ اجمل کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی کا اجلاس ہوا۔

قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی کے اجلاس میں نیشنل ایگری کلچر ریسرچ سینٹر (این اے آر سی) سے کروڑوں روپے کے ہائبرڈ لہسن بیج کی چوری کا معاملہ اٹھایا گیا۔

چیئرمین فوڈ سکیورٹی کمیٹی راؤ اجمل نے ڈی جی این اے آر سی سے پوچھا کہ 13 کروڑ روپے کا لہسن این اے آر سی سے چوری کیسے ہوا؟ جس وقت بیج چوری ہوا اس وقت لہسن کی قیمت 500 روپے فی کلو تھی۔

راؤ اجمل نے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں؟  فوڈ سکیورٹی کیمٹی نے ڈی جی این اے آر سی سے لہسن کی کاشت کا ریکارڈ طلب کر لیا۔