ٹک ٹاکرعائشہ کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آ گئی، کیس میں نیا موڑ

لاہور: مینار پاکستان واقعے میں نئی پیش رفت ہوئی ہے جس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اور اس کے ساتھی ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آ گئی۔

عائشہ اور ریمبو کے درمیان شناخت کیے گئے 6 ملزمان سے پانچ پانچ لاکھ روپے لینے کا مکالمہ ہورہا ہے۔

خاتون کہتی ہے کہ ملزم غریب ہیں اور وہ پانچ پانچ لاکھ روپے ہی دے دیں تو بہت ہیں۔ دوسری طرف ریمبو عائشہ کو جواب دیتا ہے کہ چلیں ٹھیک ہے میں بات کرتا ہوں۔ آڈیو ٹیپ ریمبو نے فراہم کی جسے پولیس نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔