ملک میں کورونا کیسز کی شرح کم ہوکر ڈیڑھ فیصد تک آگئی

 گزشتہ چند دنوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.62 فیصد تک آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42 ہزار 476 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 689 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.62 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 18 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 28 ہزار 152 تک پہنچ گئی جب کہ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 648 ہوگئی ہے۔