اداکارہ نیلم منیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پشتو گانے پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ کو ویڈیو میں ساڑھی میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو کب کی ہے۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پہ کافی مقبول ہوئی اور صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔
ایک صارف نے اداکارہ کو یوں دنیا سے غافل ڈانس کرتے دیکھ کر انہیں 'ملنگ' قرار دیا۔
خیال رہے کچھ عرصہ قبل بھی نیلم منیر کے ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے گاڑی میں سفر کے دوران ڈانس اسٹیپ کیے تھے۔
نیلم کا ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ کسی دوست کی جانب سے مذکورہ ویڈیو لیک کی گئی تھی۔