وزیر آباد: سنگدل بد بخت باپ جوئے میں بیٹی ہار گیا۔
موضع وائیانوالی کا رہائشی طارق محمود جوا کی لت میں مبتلا ہے جس نے اپنی 22سالہ بیٹی کائنات کو مبینہ طور پر 50سالہ شخص امجد فاروق کے آگے جوا میں ہار دیا اور اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی خاطر بیٹی کا زبردستی نکاح 50 سالہ ساتھی جواری سے کر دیا۔
ملزم امجد فاروق اور اس کے ساتھی خالد، امتیاز زبردستی کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے جب کہ متاثرہ لڑکی کے چہرہ پر زخموں کے واضح نشانات ہیں۔
ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔