کویت سٹی:کویت نے خواتین کو عسکری خدمات کیلئے رجسٹریشن کرانے کی اجازت دیدی ہے۔
کویتی فوج کے مطابق کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ حماد جابر علی الصباح نے منگل کو کویتی خواتین کی قومی عسکری سروس میں شمولیت کیلئے رجسٹریشن کھولنے کا وزارتی فیصلہ جاری کیا۔
درخواست گزار ابتدائی مرحلے میں میڈیکل اور ملٹری سپورٹ کے شعبوں میں خدمات انجام دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کویتی خواتین نے کئی شعبوں میں اپنی کامیابیوں کو ثابت کیا ہے اور اس فیصلے کے مطابق مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی ملٹری کورمیں شمولیت اختیار کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
انہوں نے کویتی خواتین کی فوج میں کام کرنے کی مشکلات برداشت کرنے کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔