یورپی یونین نے افغانستان اوراس کے پڑوسی ممالک کا امدادی پیکج ایک ارب یورو تک بڑھا دیا۔
یورپی کمیشن کی سربراہ اروسولاوان ڈیرلیین نے اعلان کیا کہ یورپی یونین افغان امدادی پیکج کیلئے مزید 700 ملین یورو جاری کرے گا جبکہ یورپی امداد افغانستان میں انسانی، سماجی ومعاشی ضروریات پرخرچ ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ یورپی امداد کا کچھ حصہ افغان شہریوں کو پناہ دینے والے پڑوسی ممالک کو دیا جائے گا۔
صدریورپی کمیشن کا کہنا تھا کہ افغانستان کو انسانی، سماجی و معاشی تباہی سے بچانے کیلئے ہرممکن کوشش کرنا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ طویل المیعاد امداد کیلئے طالبان کو یورپی یونین کی 5 شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔