صوابی میں پولیس آفیسر نے خودکشی کرلی

ذرائع کے مطابق صوابی کے تھانہ کالو خان کے ایڈشنل ایس ایچ او فضل امین خان نے علی الصبح اپنے افس میں اپنے ہی پستول سے زندگی کا خاتمہ کردیا۔
 پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضروری کاروائی کے بعد  پولیس لائن شاہ منصور میں ان کی نماز جنازہ ادا کردی ۔
نماز جنازہ میں ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان سمیت پولیس کے کئی  افسران نے شرکت کی۔
بعد میں  میت ان کے آبائی گاوں باغیچہ ڈھیری پہنچا دی گئی، جہاں ان کے عزیز و اقارب اور علاقہ عوام کی موجودگی میں ان کی تدفین کردی گئی۔
پولیس نے وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔