کوہاٹ میں بھانجے کی فائرنگ سے ماموں، ممانی بیٹی سمیت قتل

کوہاٹ:استرزئی پایاں میں گھریلو چپقلش پر بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں، ممانی اور کزن کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے علاقے استرزئی پایاں میں گھریلو چپقلش پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی بہن نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ قاتل مقتول کا بھانجا ہے، جس نے معمول تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے اپنے ہی ماموں، ممانی اور ان کی بچی کو قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے مقتول کی ہمشیرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتل کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔