نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 47ہزار 934 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1016افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید 28افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 2195 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔