لاہور: کینال ہاؤسنگ سوسائٹی میں طالب علم کو سوشل میڈیا پر اسلحے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا۔
حسین آصف نے کالج کے کلاس روم میں بیگ سے پستول نکال کر ویڈیوز اسنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کر دی تھی۔
ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی امریکن انتظامیہ نے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا کہ یہ لڑکا کالج میں فائرنگ اور طالب علموں کو قتل کرسکتا ہے اور جانی نقصان کا خطرہ ہے۔
انٹرپول سے پاکستان ایمرجنسی کال آئی کہ معاملے پر فوری کارروائی کی جائے۔