پشاور: نو احی علا قے شاہ پو ر میں تکرار پر فریقین کے ما بین فائر نگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیاایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
واقعا ت کے مطابق تکرار پر فریق اول راضی خان ولد بسم اللہ جان اور فریق دو م زین العا بدین گروپ کے ما بین لڑائی جھگڑے کے دوران چاقو کے پے در پے وار اور فائر نگ کا تبا دلہ ہوا جس کے نتیجے میں فریق اول سے راضی خان اور اسکا سا تھی جبکہ فریق دوم سے زین العا بد ین اور اس کابھائی عمرا ن شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پرراضی خان،زین العابدین اورعمر ان زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گئے
پولیس دونو ں فریقین کیخلاف مقد مہ درج کر لیا اور ملزمو ں کی گرفتار ی کیلئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں ۔
ادھر پشاور کے علاقہ یکہ توت وزیر باغ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
حبیب الرحمن ساکن وزیر باغ نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے یکہ توت پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس پر گھر کے قریب فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے اسے ہسپتال منتقل کردیا تاہم مجروح حبیب الرحمن دم توڑ گیا۔
دریں اثناءتھانہ مچنی گیٹ کے علاقہ سفیدسنگ روڈ پر مسلح افراد نے بھانجے کے سامنے ماموں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
خا دم ولد یعقوب خان نے مقدمہ درج کرا تے ہوئے مچنی گیٹ پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ما مو ں سید سرور شاہ ولد سید رحیم شاہ کیساتھ ما ربل خرید نے کیلئے سفید سنگ روڈ باچانو ں گڑ ھی آ یا تھا کہ اس دوران فیاض، سید با چا پسرا ن سید اکبر نے ہم پر فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں ما مو ں سید سرور شاہ متعدد گو لیا ں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال میں زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گئے۔